ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی نے واجپئی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

مودی نے واجپئی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Sun, 25 Dec 2016 21:08:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی آج سینئر بی جے پی لیڈراور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے گھر گئے اور انہیں ان کی سالگرہ کے موقع پر اچھی صحت اور طویل زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ مودی نے سابق وزیر اعظم واجپئی کے خاندان کے افرادسے بھی ملاقات کی۔قابل ذکرہے کہ واجپئی آج 92سال کے ہو گئے ہیں اور وہ گزشتہ کچھ سالوں سے بیمار ہیں۔مودی نے واجپئی کی سالگرہ پر ٹوئٹ کیا،ہمارے پیارے اور معزز اٹل جی کو سالگرہ کی ڈھیرساری مبارکباد، میں نے ان کے بہتر صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اٹل جی کی بے مثال  خدمات اور قیادت کاہندوستان کے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے میں بہت مثبت اثر رہا ہے۔ان کی عظیم شخصیت ناقابل یقین ہے۔مودی نے سابق وزیر اعظم واجپئی سے اپنی ملاقات کا ایک پرانا ویڈیو بھی ٹوئٹ کیا، ان دنوں مودی بی جے پی کے نوجوان کارکن تھے۔ویڈیو کے بارے میں انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھئے کہ اٹل جی نے پارٹی کے ایک کارکن سے مل کر کیا کیا، اٹل جی کی سادگی اور ان کی گرم جوشی کے ہم سبھی قائل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واجپئی جی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے ان کی رہائش گاہ پر گئے، وہاں انہوں نے ان کے خاندان کے ارکان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کی صحت کا حال چال دریافت کیا۔واجپئی عمر سے متعلق مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں سے بیمار ہیں اور عوامی سطح پر نظر نہیں آ رہے ہیں۔مودی نے بعد میں ’من کی بات‘پروگرام میں سابق وزیر اعظم اور ایٹمی طاقت کے طور پرملک کا درجہ اونچا کرنے میں ان کی شراکت کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ’بھارت رتن‘سابق وزیر اعظم معزز واجپئی جی کی سالگرہ بھی ہے،یہ ملک اٹل جی کی شراکت کو فراموش نہیں کر سکتا،ان کی قیادت میں ملک نے فخر کے ساتھ جوہری پاور کا درجہ بھی حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ چاہے پارٹی لیڈر کے طور پر ہو، یا رکن پارلیمنٹ یا وزیر یا وزیر اعظم کے طورپر، اٹل جی نے ہمیشہ ایک مثال قائم کی، میں اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دیتا ہو ں اور ان کی بہتر صحت کی دعا کرتا ہوں۔مودی نے کہاکہ میری آنکھوں کے سامنے کئی یادیں ابھر آتی ہیں،آج صبح میں نے ٹوئٹ کیا اور میں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آپ خود ہی دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک چھوٹا پارٹی کارکن بھی اٹل جی کا پیار پاتا رہاہے۔انہوں نے ماہرتعلیم موہن مالویہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کو بھی سلام کیا۔انہوں نے کہاکہ میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کی جینتی پرسلام کرتا ہوں،ہندوستان کی تاریخ میں ان کی بے مثال خدمات   ہے۔


Share: